رائٹرز نے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف اور ملک ریاض کے درمیان تعلقات پر مبنی خبر شائع کی تھی جبکہ پاکستانی فوج نے اس خبـر کو غلط اور بےبنیاد قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ رائٹرز نے اپنی خبر کی غلطی تسلیم کرتےہوئے اسے واپس لےلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ رائٹرز نے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف اور ملک ریاض کے درمیان تعلقات پر مبنی خبر شائع کی تھی جبکہ پاکستانی فوج نے اس خبـر کو غلط اور بےبنیاد قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ رائٹرز نے اپنی خبر کی غلطی تسلیم کرتےہوئے اسے واپس لےلیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے پاکستان کےمعروف بزنس مین ملک ریاض اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے قریبی تعلقات کے حوالے سے رائٹرز کی خبر کی تردید کردی ہے۔ پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ آرمی چیف کا ملک ریاض سے کوئی تعلق نہیں ہے اور وہ اس حوالے سے لگائے جانے والے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ رائٹرز نے گزشتہ روز ملک ریاض کا ایک انٹرویو جاری کیا تھا جس میں ملک ریاض کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ ان کے آرمی چیف کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔ رائٹرز نے ایک روز بعد اس بات کا اعتراف کیا کہ آرمی چیف اور ملک ریاض کے قریبی تعلقات کی بات درست نہیں ہے۔