مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لاہور کے تفریحی مرکز گلشن اقبال پارک میں دھماکہ کرنے والےخود کش حملہ آور کے دو بھائیوں کو مظفر گڑھ سے حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ خود حملہ آور دہشت گرد8 سال سے لاہور میں تھا اور وہاں کے ایک وہابی مدرسے میں پڑھا بھی اور پڑھا بھی رہا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق لاہور میں دھماکہ کرنے والا مبینہ خودکش حملہ آور محمد یوسف کے ملنے والے شناختی کارڈ کے مطابق اس کا تعلق مظفر گڑھ کے موضع فتح سُہرانی سے ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق مبینہ حملہ آور 8 سال سے لاہور میں تھا اور وہاں کے ایک وہابی مدرسے میں پڑھا بھی اور پڑھا بھی رہا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی ملتان نے موضع فتح سہرانی میں مبینہ حملہ آور کے گھر پر چھاپہ مارکر اس کے دو بھائیوں کو حراست میں لے لیاہے۔
اجراء کی تاریخ: 28 مارچ 2016 - 10:10
لاہور کے تفریحی مرکز گلشن اقبال پارک میں دھماکہ کرنے والےخود کش حملہ آور کے دو بھائیوں کو مظفر گڑھ سے حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ خود حملہ آور دہشت گرد8 سال سے لاہور میں تھا اور وہاں کے ایک وہابی مدرسے میں پڑھا بھی اور پڑھا بھی رہا تھا۔