مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے لاہور میں خونی بم دھماکے کے بعد لندن کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔ وزیر اعظم دو روز بعد امریکہ جائیں گے جہاں وہ امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے ۔وزیر اعظم امریکہ میں جوہری سلامتی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے ۔
اس سے قبل وزیر اعظم نے دورہ امریکہ سے پہلے دو روز کے لیے لندن جانا تھا تاہم لاہور میں دھماکے کے بعد انہوں نے لندن کا دورہ منسوخ کردیا۔ ذرائع کے مطابق لاہور بم دھماکے کی ذمہ داری طالبان دہشت گردوں نے قبول کرلی ہے اس دھماکے میں 70 افراد ہلاک جبکہ 300 زخمی ہوگئے ہیں زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں میں اضآفہ کا خدشہ ہے۔
اجراء کی تاریخ: 28 مارچ 2016 - 00:09
پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے لاہور میں خونی بم دھماکے کے بعد لندن کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔