مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم طالبان سے منسلک جماعت احرار نے پنجاب کے شہر لاہور کے گلشن اقبال پارک میں خود کش دھماکے ک ذمہ داری قوبل کرلی ہے اس دھماکے میں 70 افراد جاں بحق اور 300 زخمی ہوگئے ہیں۔ ادھر اطلاعات کے مطابق دھماکے کی جگہ سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایک جلا ہوا شناختی کارڈ ملا ہے جو وہابی خودکش حملہ آور کی لاش کے قریب پڑا ہوا تھا۔ ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ یہ شناختی کارڈ وہابی خودکش حملہ آور کا ہو سکتا ہےتاہم ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ کی تفصیلات اکٹھی کر رہے ہیں،ابھی حتمی طور پر نہیں کہہ سکتے کہ شناختی کارڈ مبینہ دہشت گرد کا ہی ہے۔ ادھر تحریک طالبان پاکستان کے گروپ جماعت احرار نے لاہور کے گلشن اقبال پارک میں ہونے والے بہیمانہ خود کش دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 27 مارچ 2016 - 23:41
پاکستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم طالبان سے منسلک جماعت احرار نے پنجاب کے شہر لاہور کے گلشن اقبال پارک میں خود کش دھماکے ک ذمہ داری قوبل کرلی ہے اس دھماکے میں اب تک 70 افراد جاں بحق اور 300 زخمی ہوگئے ہیں۔