امریکہ کی ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر وہ امریکہ کے صدر منتخب ہوگئے تو سعودی عرب سے تیل کی خریداری روکنے پر غور کرسکتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر وہ امریکہ کے صدر منتخب ہوگئے تو سعودی عرب سے تیل کی خریداری روکنے پر غور کرسکتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق امریکہ سعودی عرب سمیت کئی ممالک کو تحفظ فراہم کرتا ہے حالانکہ ان ممالک کے پاس اپنے وسائل موجود ہیں۔ اگر وہ صدر منتخب ہو گئے تو سعودی عرب سے تیل کی خریداری روکنے پر غور کر سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جب تک سعودی عرب داعش کے خلاف جنگ میں اپنی زمینی افواج نہیں بھیجتا امریکہ کو سعودی حکومت سے تیل کی خریداری روکنے پر غور کرناہوگا، سعودیعرب کا دہشت گردوں  کے ساتھ قوی رابطہ ہے سعودی عرب تیل کی دولت سے مالا مال ضرور ہے لیکن امریکہ کے بغیر سعودی عرب کے حکام  زیادہ عرصے تک حکومت نہیں کرسکتے آل سعود کی حکومت پر امریکہ کا احسان ہے۔