مہر خبررساں ایجنسی نے این بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کا کہنا ہے کہ اس کے جنگي طیاروں نے شام میں ایک فضائی حملے میں ابوبکر بغدادی کے معاون اور داعش دہشت گرد تنظیم کے نائب سربراہ عبدالرحمن مصطفی القدولی المعروف حاج امام کو ہلاک کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق شام میں داعش کے خلاف امریکی ہوائی حملےکے نتیجے میں داعش کا نائب سربراہ حاجی امام مارا گیاہے امریکی حکام کے مطابق حاجی امام کا اصل نام عبد الرحمان مصطفی قدولی تھا جس کی ہلاکت کا باقاعدہ اعلان امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نےپریس بریفنگ میں کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق القدولی ابوبکر کی جگہ سربراہ بننے کی تیاری بھی کررہا تھا۔
اجراء کی تاریخ: 25 مارچ 2016 - 22:49
امریکہ کا کہنا ہے کہ اس کے جنگي طیاروں نے شام میں ایک فضائی حملے میں ابوبکر بغدادی کے معاون اور داعش دہشت گرد تنظیم کے نائب سربراہ عبدالرحمن مصطفی القدولی المعروف حاج امام کو ہلاک کردیا ہے۔