مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کےحریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا بنیادی فریق ہے اوروہ مسئلے کے حل کی کوششیں کر رہاہے ۔اطلاعات کے مطابق عمر فاروق نے کہا کہ دہلی میں پاکستانی سفارتخانہ یوم پاکستان پر ہر سال حریت کانفرنس کو مدعو کرتا ہے ،حریت رہنماﺅں کو دعوت دینا کوئی نئی بات نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل مذاکرات سے کیا جانا چاہیے ،پاکستان مسئلہ کشمیر کے سیاسی حل کے لیے کوششیں کر تا رہا ہے اور پاکستان مسئلہ کشمیر کا بنیادی فریق بھی ہے ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ نے عمر فاروق کے اس بیان کی مذمت کی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 23 مارچ 2016 - 18:19
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کےحریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا بنیادی فریق ہے اوروہ مسئلے کے حل کی کوششیں کر رہاہے ۔