مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے ڈکٹیٹر اور خونخوار بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کے یمنی عوام کے خلاف بھیانک، سفاکانہ اور بہیمانہ جرائم کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب کی یمن پر مسلط جنگ میں اب تک 7 ہزار سے زائد مسلمان شہید ہوگئے ہیں جن میں 2 ہزار سے زائد بےگناہ اور معصوم بچے شامل ہیں۔ سعودی عرب کے جنگي جہازوں نے صنعا پر تازہ ترین ہوائی حملوں میں متعدد افراد کو شہید اور زحمی کردیا ہے۔ آج سعودی عرب کے سفاکانہ ہوائی حملوں میں صنعا کے قریب ایک پل مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔ سعودی عرب کے خوانخوار اور ڈکٹیٹر بادشاہ اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے اور مسلمانوں کو کمزور بنانے کے لئےوہابی دہشت گردوں کی پشتپناہی کررہے ہیں جبکہ یمن میں سعودی حکومت براہ راست دہشت گردانہ کارروائيوں میں ملوث ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے ڈکٹیٹر اور خونخوار بادشاہ کا سرانجام بھی عراق کے معدوم صدر صدام جیسا ہی ہوگا۔
اجراء کی تاریخ: 23 مارچ 2016 - 15:16
سعودی عرب کے ڈکٹیٹر اور خونخوار بادشاہ سلمان کے یمنی عوام کے خلاف بھیانک، سفاکانہ اور بہیمانہ جرائم کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب کی یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اب تک 7 ہزار سے زائد افراد شہید ہوگئے ہیں جن میں 2ہزار سے زائد بے گناہ اور معصوم بچے بھی شامل ہیں۔