پاکستان بھر میں 76 واں یوم پاکستان آج قومی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے جب کہ اس موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صبح کا آغاز 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان  بھر میں 76 واں یوم پاکستان آج قومی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے جب کہ اس موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد  میں صبح کا آغاز 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔  یوم پاکستان کے موقع پر تمام سرکاری اورنجی عمارتوں پر قومی پرچم بھی لہرایا گیا ہے، اسلام آباد میں تینوں مسلح افواج کی شاندار پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف، وفاقی وزرا، مسلح افواج کے سربراہان اور دیگر اعلیٰ شخصیات بھی شریک ہیں۔ دوپہر میں ایوان صدر میں تقسیم اعزازت کی تقریب ہوگی جس میں صدر ممنون حسین مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو ایوارڈ اور تمغے سے نوازیں گے۔ یوم پاکستان کی مناسبت سے تقاریب کے لیے ملک بھر میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جب کہ اسلام آباد میں یوم پاکستان کی پریڈ کے موقع پر انتہائی سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں جس کے تحت جڑواں شہرون میں دوپہر 3 بجے تک موبائل فون سروس بھی معطل رہے گی۔