مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت نے سابق صدر پرویز مشرف کو ملک سے باہر جانے سے روکنے کی ہرممکن کوشش کی لیکن عدالتی فیصلے کے بعد وہ رکے نہیں اور ملک سے باہر چلے ہی گئے۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ 2 سال قبل آنے والے خصوصی عدالت کے فیصلے کے باوجود ہم نے مشرف کو بیرون ملک جانے سے روکے رکھا اور ان کو جانے سے روکنے کے لیے سپریم کورٹ میں بھی اپیل دائر کی اور کہا بھی تھا کہ اگر سابق صدر کو بیرون ملک جانے دیا گیا تو وہ واپس نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ غداری کیس میں مشرف کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا لیکن اب عدالتی حکم کے بعد حکومت کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم نے انہیں عدالتی فیصلے کو سامنے رکھ کر باہر جانے کی اجازت دی اور حکومت کوان کی واپسی کی ضمانت بھی نہیں دی گئی۔
اجراء کی تاریخ: 21 مارچ 2016 - 22:16
پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت نے سابق صدر پرویز مشرف کو ملک سے باہر جانے سے روکنے کی ہرممکن کوشش کی لیکن عدالتی فیصلے کے بعد وہ رکے نہیں اور ملک سے باہر چلے ہی گئے۔