مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ علاقہ میں جاری جنگ در حقیقت ایک فکری جنگ ہے جس کے ذریعہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک اسلام کے تشخص کو ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ بشار اسد نے کہا اسلام دشمن عناصر دہشت گردوں کے ذریعہ اسلام کے تابناک چہرے کو مسخ کرنے کی مذموم کوشش کررہے ہیں امریکہ اور اس کے اتحادی اسلام کے تشخص کو ختم کرنے کی ناپاک کوشش کررہے ہیں ۔
صدر بشار اسد نے عربی اسلامی ارکان کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ امریکہ نےدہشت گردی کو اسلامی ممالک پر مسلط کیا ہے اور اسلام مخالف پالیسی میں امریکہ کو سعودی عرب اور بعض دیگر نام نہاد اسلامی ممالک کے رہنماؤں کی مکمل حمایت حاصل ہے انھوں نے کہا کہ سعودی اسلام در حقیقت امریکی اسلام میں تبدیل ہوگیا ہے اور سعودی عرب مسئلہ فلسطین کے حل میں بہت بری رکاوٹ ہے۔