مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نیویارک اور ایریزونا میں سیکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔یوٹا میں ٹرمپ مخالف مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔
امریکی صدارتی دوڑ کے ریپلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے نفرت انگیز بیانات ،عوام کو ان ہی کے خلاف روز بہ روز بھڑکا رہے ہیں۔اس بار عوام ایری زونا کے علاقے فاونٹین ہل میںان ٹرمپ کے خلاف نکل کھڑے ہوئے،ٹرمپ مخالف مظاہرین نے دھرنا دیا اور سڑک بلاک کردی۔ پولیس نے 3مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔
ٹرمپ کے خلاف سیکڑوں افراد نے نیویارک میں احتجاجی ریلی نکالی۔ مظاہرین نے مین ہٹن میں سینٹرل پارک سے ٹرمپ ٹاور تک مارچ کیا۔ ڈرم بجائے، نعرے لگائے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے نفرت انگیز بیانات خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا ۔
اس سے قبل ریاست یوٹاہ کے سالٹ لیک سٹی میں ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ریلی کے موقع پر مظاہرین نے احتجاج کیا۔ اس دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔
اجراء کی تاریخ: 20 مارچ 2016 - 13:50
امریکہ میں ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نیویارک اور ایریزونا میں سیکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔