مصر کے خطے جزیرہ نما سینا میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے راکٹ حملے کے نتیجے میں 13 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں جس کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے خطے جزیرہ نما سینا میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے راکٹ حملے کے نتیجے میں 13 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں جس کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے۔مصر کی وزارت داخلہ کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے جزیرہ نما سینا کے شمال میں واقع شہر العریش کی صفا پولیس چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا گیا۔ حملے میں 13 پولیس اہلکار جب کہ جوابی کارروائی میں 5 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ داعش نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیک پوسٹ پر پہلے ایک خودکش کار بم دھماکہ کیا گیا اور اس کے بعد مسلح افراد نے حملہ کیا۔