مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان حسین جابری انصاری نے یمن کے صوبہ حجہ کے بازار پر سعودی عرب کی مجرمانہ اور وحشیانہ بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قراردیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ یمن کے بازاروں ، اسکولوں، اسپتالوں ،مسجدوں اور تاریخی جگہوں پر سعودی عرب نے بمباری کرکے سنگین جرائم کا ارتکاب کیا ہے ترجمان نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں اور تنظيموں پر زوردیا ہے کہ وہ یمن پر سعودی عرب کے بہیمانہ جرائم کو روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ ذرائع کے مطابق صوبہ حجہ کے الخمیس بازار پر سعودی طیاروں کی وحشیانہ بمباری میں 100 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔