نائیجیریا کے شہر میدوگوری کی ایک مسجد میں خودکش کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک جبکہ 17 زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے بعض کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائیجیریا کے شہر میدوگوری کی ایک مسجد میں خودکش کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک جبکہ 17 زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے بعض کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ اطلاعات کے مطابق  2خودکش حملہ آور خواتین نے نائیجیریاکی مسجد کو نشانہ بنایاجس سے ابتدائی اطلاعات کے مطابق عبادت میں مشغول 22 نمازی ہلاک ہو گئے۔ تاہم فوری طور پر کسی بھی تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ لیکن اس قسم کے حملوں میں وہابی دہشت گرد تنظیم بوکوحرام ملوث رہی ہے۔