مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ نے اپنے اہلکاروں کو شام سے نکال لیا ہے۔
حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ روسی فوج کے شام سے انخلا کے بعد دہشت گردوں سے وابستہ ذرائع ابلاغ نے حزب اللہ کے انخلا کے بارے میں بھی خبریں شائع کی ہیں جو بالکل غلط اور بے بنیاد ہیں ۔ بیان کے مطابق جب تک شامی حکومت چاہے گي تب تک حزب اللہ کے اہلکار شام میں باقی رہیں گے۔ ادھر وہابی دہشت گرد تنظیم النصرہ نے شام میں دہشت گردانہ کارروائیوں کی دھمکی دی ہے۔