مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے برازیل کے بدترین سیاسی اور اقتصادی بحران کے تناظر میں خاتون صدر ڈلما روزیف کے استعفے کا مطالبہ کیا۔ دارالحکومت برازیلیا اور ریو ڈی جینرو سمیت مختلف شہروں کی سڑکوں پر ہزاروں افراد نے کرپشن کے خلاف احتجاج کیا اور اس میں ملوث سرکاری افسران کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ صدر کے خلاف مظاہروں نے اُس وقت شدت اختیار کی جب ریاست ساؤ پولو کے پراسیکیوٹرز نے منی لانڈرنگ کے الزام میں ڈلما روسیف کے جماعت کے رہنماؤں لوئز اِناکیو اور لولا ڈی سلوا کی گرفتاری کی سفارش کی تھی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں بھی حکومت کی مخالفت میں لاکھوں افراد مظاہرے کے لیے سڑکوں پر آئے تھے۔
اجراء کی تاریخ: 14 مارچ 2016 - 14:07
برازیل کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے برازیل کے بدترین سیاسی اور اقتصادی بحران کے تناظر میں خاتون صدر ڈلما روزیف کے استعفے کا مطالبہ کیا۔