مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ میں رینجرز کے ترجمان نے کہا ہے کراچی میں چند دنوں سے ایک وہابی دہشت گرد گروپ دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے جو لوگوں کو پر تشدد کارروائیوں کی ترغیب بھی دے رہا ہے۔رینجرزترجمان نے کہا ہے کہ چند دنوں سے ایک وہابی دہشت گرد گروپ لوگوں کوپرتشدد کارروائیوں کی ترغیب دے رہا ہے جب کہ آج صبح رینجرزکی چیک پوسٹوں پر ہونے والے کریکر حملے اور الزامات اسی کی کڑی ہیں تاہم شہر میں پرتشدد کارروائیوں پر اکسانے والے افراد کو جلد گرفتارکرلیا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان میں سرگرم دہشت گردوں کا تعلق وہابی فرقہ سے ہے جو پہلے پاکستان کے وجود کے خلاف تھے اور اب پاکستان کی ارضي سالمیت کے لئے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 14 مارچ 2016 - 00:47
پاکستان کے صوبہ سندھ میں رینجرز کے ترجمان نے کہا ہے کراچی میں چند دنوں سے ایک وہابی دہشت گرد گروپ دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے جو لوگوں کو پر تشدد کارروائیوں کی ترغیب بھی دے رہا ہے۔