مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن نائف نے مغربی دنیا میں سعودی عرب کا تاثر بہتر کرنے کے لئے فرانس کے اعلی ترین اعزاز مانگ کر سعودی عرب کو دنیا میں رسوا کردیا ہے فرانس کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد سعودی عرب کو عالمی سطح پر ذلت و رسوائی کا شدید سامنا ہے فرانس کی قومی محاذ پارٹی نے بھی سعودی ولیعہد سے فرانس کا اعلی ترین اعزاز واپس کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
فرانس کی قومی محاذ پارٹی کے ایک رہنما فلوران فلیپو نے کہا ہے کہ سعودی عرب فرانس کے اعلی ترین اعزاز کا اہل نہیں ہے ۔ قومی محاذ پارٹی کے رہنما نے کہا کہ سعودی عرب دہشت گردوں کا حامی ملک ہے جو یمن ، شام اور عراق میں انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزیوں کا ارتکاب کررہا ہے۔قومی محاذ پارٹی کے نائب سربراہ نے سعودی ولیعہد سے فرانس کے اعلی ترین اعزاز کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق نشان واپس ہو یا نہ ہو لیکن فرانسیسی نشان نے سعودی عرب کے پس پردہ مکروہ چہرے کو دنیا کے سامنے پیش کردیا ہے کہ سعودی حکام کس طرح دوسرے ممالک سے اعزاز حاصل کرنے کی تلاش و کوشش کرتے ہیں اور بعید نہیں کہ سعودی حکام اس قسم کے اعزازات کے لئے رشوت بھی ادا کرتے ہوں۔ جنھین اللہ تعالی دنیا میں ذلیل و رسوا کرے انھیں فرانس کے اعزازات عزت نہیں دے سکتے۔