افغانستان کے صوبوں ہلمند، بلخ، تخار، ننگر ہاراورکپیسا میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن اورجھڑپوں کے دوران داعش اورطالبان کے 63 دہشت گردہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبوں  ہلمند،بلخ،تخار، ہلمند اورکپیسا  میں سیکیورٹی فورسزکے آپریشن اورجھڑپوں کے دوران داعش اورطالبان کے 63 دہشت گردہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق صوبہ ننگرہارمیں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں داعش کے 24 دہشت گرد  مارے گئے اور انکا اسلحہ تباہ کردیا گیا ۔حکام کا کہنا ہے کہ داعش دہشت گردوں نے ضلع آچن کے علاقے دیہ سراک اور پنسار میں سکیورٹی فورسز پر حملے کیے ہیں جنھیں ناکام بنادیاگیا۔ جھڑپ کے دوران داعش دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

افغان نیشنل سیکیورٹی فورسزکے ہلمند،بلخ،تخاراورکپیسا میں آپریشن کے دوران طالبان کے سینئرکمانڈرسمیت 39 جنگجوہلاک 7 کو گرفتار کرلیا گیا۔وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہونیوالے آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اورگولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔ہلمند میں کار بم دھماکے میں ایک خودکش بمبارہلا ک دوسرا زخمی ہوگیا۔وزار ت دفاع کے مطابق حملہ آوروں نے لشکر گاہ میں ایک گاڑی میں دھماکہ خیزموادکواڑا لیا ۔

افغان انٹیلی جنس این ڈی ایس نے شمال مشرقی صوبہ تخار میں خودکش حملے کی کوشش ناکام بنادی اور محمد فاروق الیاس عثمان نامی بمبار جو طالبان کا خودساختہ گورنر بتایا جاتا ہے کوگرفتار کرلیا ۔