حزب اللہ لبنان نے مغربی پٹی میں فلسطینی چینل فلسطین الیوم پر اسرائیلی فوج کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  حزب اللہ لبنان نے مغربی پٹی میں فلسطینی چینل فلسطین الیوم پر اسرائیلی فوج کے حملے  کی شدید مذمت کی ہے۔ حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صہیونیوں نے فلسطین الیوم چینل پر حملہ کرکے فلسطینی عوام کی آواز کو دبانے کی ناکام کوشش کی ہے۔ حزب اللہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی فلسطینی ذرائع ابلاغ پر حملہ کرکے اپنے وحشیانہ اور ہولناک جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش کررہا ہے۔