مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير دفاع جنرل دہقان نے کہا ہے کہ ایران کی دفاعی پالیسی کی روشنی میں ایران کی فوجی طاقت کسی بھی ملک کے لئے کوئی خطرہ نہیں ہے۔
بندر عباس میں ایرانی سپاہ کی بحریہ کو ذوالفقار اور عاشورا تیز رفتار جنگی کشتیوں کی تحویل کی ایک تقریب سے جنرل دہقان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی فوجی طاقت صرف دفاعی نوعیت کی ہے۔ جنرل دہقان نے کہا کہ ایرانی بحریہ ایران کی آبی سرحدوں کے دفاع کے لئے ہمہ وقت تیار ہے اور ایران کی فوجی توانائی صرف دفاعی نوعیت کی ہے اور ایران کی فوجی طاقت سے کسی ملک کو کوئي خطرہ نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ خطے میں پائدار امن و صلح قائم کرنے کے لئے ایران کی فوجی طاقت میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے اور ایرانی فوجی ماہرین وقت کے مطابق فوجی وسائل کی پیداوار میں اہم نقش ایفا کررہے ہیں۔