مہر خبررسان ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے سینگا پور کے دورے کے دوران سینگا پور کے وزير اعظم کے اقتصادی معاون ، سینگا پور کی مرکزی بینک کے ڈائریکٹر اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ باہمی اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے ان ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان موجود ظرفیتوں سے بھر پور فائدہ اٹھانے پر تاکید کی۔ سینگا پور کے حکام نے بھی ایران کے ساتھ اقتصدی اور تجارتی شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ سینگا پور ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
اجراء کی تاریخ: 8 مارچ 2016 - 14:39
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے سینگا پور کے دورے کے دوران سینگا پور کے وزير اعظم کے اقتصادی معاون ، سینگا پور کی مرکزی بینک کے ڈائریکٹر اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ باہمی اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔