اجراء کی تاریخ: 8 مارچ 2016 - 08:51

شام کے علاقہ لاذقیہ میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی پیشقدمی جاری ہے شامی فوج نے دواہم علاقوں رشو اور الارمید پر قبضہ کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے علاقہ لاذقیہ میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی پیشقدمی جاری ہے شامی فوج نے دواہم علاقوں رشو اور الارمید پر قبضہ کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شامی فوج نے النصرہ دہشت گردوں پ کاری ضرب وارد کرتے ہوئے درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ ادھر وہابی دہشت گردوں نے الحسکہ میں قامشلی شہر پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 7  عام شہری زخمی ہوگئے ہیں۔