مہر خبررساں ایجنسی نے الیوم السابع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے تیونس کے صدر الباجی القائد السبسی کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں بن قردان علاقہ پر وہابی دہشت گردوں کے حملے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔
مصری صدر نے بن قردان پر وہابی دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی اور اس حملے میں متاثرہ خاندانوں اور تیونس کی حکومت کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔
تیونس کے صدر نے مصری عوام اور حکومت کی جانب سے ہمدردی کا اظہار کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تیونس کی حکومت اور عوام وہابی دہشت گردوں کو مقابلہ کرنے کے لئے اور انھیں جڑ سے اکھاڑ کر پھیکنے کے لئے پختہ عزم کئے ہوئے ہیں۔