اجراء کی تاریخ: 7 مارچ 2016 - 00:30

ترکی سے یونان جانے کی کوشش میں تارکین وطن کی کشتی بحیرہ ایجیئن میں ڈوبنے سے دس بچوں سمیت 25 افرادہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 15 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی سے یونان جانے کی کوشش میں تارکین وطن کی کشتی بحیرہ ایجیئن میں ڈوبنے سے دس بچوں سمیت 25 افرادہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 15 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق تارکین وطن کو یورپ لے جانے والی کشتی ترکی کے ساحل پر بحیرہ ایجیئن میں الٹ گئی جس کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 15 افراد کو ترک کوسٹ گارڈز نے ریسکیو کرلیا تاہم کشتی میں سوار افراد کی کل تعداد معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ترک کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز ہواؤوں کے باعث مسافروں سے لدی کشتی توازن برقرار نہ رکھ سکی اور الٹ گئی جب کہ کشتی میں سوار افراد کی شناخت سامنے نہیں آسکی ہے۔ دہشت گردی کی وجہ سے عراق اور شام سے لوگ فرار ہوکر یورپی ممالک میں پناہ لینے کی کوشش کے دوران ہی ہلاک ہوجاتے ہیں۔