مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں نیشنل سکیورٹی فورسز کے مختلف صوبوں میں آپریشن کے دوران 25 طالبان شدت پسند ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے ہیں ۔ افغان وزارت دفاع کے مطابق صوبہ ننگر ہار میں افغان فورسز کی کاروائی میں 10 شدت پسند ہلاک اور 5 زخمی ہوئے، صوبہ ہلمند میں 9 شدت پسند ہلاک اور 6 زخمی ہوئے، صوبہ ارزغان میں 3 شدت پسند ہلاک اور 2 زخمی ہوئے جبکہ صوبہ قندوز کی کاروائی میں 3 شدت پسند ہلاک اور 7 زخمی ہوئے۔
اجراء کی تاریخ: 5 مارچ 2016 - 01:07
افغانستان میں نیشنل سکیورٹی فورسز کے مختلف صوبوں میں آپریشن کے دوران 25 طالبان شدت پسند ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے ہیں ۔