مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی الیکشن کمیشن نے پانچ ریاستوں میں مرحلہ وار انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ریاستی انتخابات آسام،مغربی بنگال،تامل ناڈو،کیرالہ اور پڈوچیری میں ہوں گے۔ مغربی بنگال میں 6مرحلوں میں انتخابات کروائے جائیں گے جبکہ پہلا مرحلہ 4اپریل کو ہو گا ، دوسرا مرحلہ 17 اپریل ، تیسرا 21، چوتھا مرحلہ 25 جبکہ ریاستی انتخابات کا پانچواں مرحلہ 30 اپریل اور آخری مرحلے کے دوران 5 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ 17 کروڑ ووٹرز ریاستی انتخابات میں ووٹ کاحق استعمال کرنے کے اہل ہیں ۔ خبر میں مزید کہا گیا ہے کہ کیرالہ،تامل ناڈو اور پڈوچیری میں انتخابات 16 مئی کو ہوں گے جبکہآسام میں دو مرحلوں میں انتخابات 4 اور 11 اپریل کو ہوں گے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ انتخابات میں ڈالے جانے والے ووٹوں کی گنتی 19 مئی کو کی جائےگی۔
اجراء کی تاریخ: 4 مارچ 2016 - 15:08
بھارتی الیکشن کمیشن نے پانچ ریاستوں میں مرحلہ وار انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔