اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے عربی اور افریقی امور کے ڈائریکٹر نے حزب اللہ کو دہشت گرد قرار دینے والے خلیجی ممالک پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک عمدی یا غیر عمدی طور پر لبنانی عوام کے باہمی اتحاد، لبنان کی سلامتی اورلبنانی عوام کے آرام و سکون کو درہم و برہم کرنے کی ناپاک کوشش کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے عربی اور افریقی امور کے ڈائریکٹر امی عبداللہیان نے حزب اللہ کو دہشت گرد قرار دینے والے خلیجی ممالک پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک عمدی یا غیر عمدی طور پر لبنانی عوام کے باہمی اتحاد، لبنان کی سلامتی اورلبنانی عوام کے آرام و سکون کو درہم و برہم کرنے کی ناپاک کوشش کررہے ہیں۔

  انھوں نے کہا کہ حزب اللہ فرنٹ لائن پر اسرائیل اور اسرائیل نواز دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے  اور فلسطین کو ازاد کرانے کی تلاش و کوشش میں مصروف ہے اور ہمیں حزب اللہ کے اسرائیل اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر فخر ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران، لبنانی عوام کے باہمی اتحاد، لبنان میں امن و ثابت کی حمایت کرتا ہے۔