امریکہ اور اسرائیل نواز خلیج فارس تعاون کونسل کے 5 رکن ممالک جو خود عالمی سطح پر وہابی تکفیری دہشت گردتنظیموں کے حامی ہیں انھوں نے ایک عجیب حرکت میں حزب اللہ لبنان کا نام اپنی تیار کردہ دہشت گردی کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسکائی نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل نواز خلیج فارس تعاون کونسل کے 5 رکن ممالک جو خود عالمی سطح پر وہابی تکفیری دہشت گردتنظیموں کے حامی ہیں انھوں نے ایک عجیب حرکت میں حزب اللہ لبنان کا نام اپنی تیار کردہ دہشت گردی کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔

خلیج فارس تعاون کونسل کے 6 رکن ہیں جن میں سے 5 رکن  سعودی عرب، قطر ، امارات، بحرین اور کویت نے ہمیشہ دہشت گردوں کو مالی اور جنگی وسائل فراہم کئے ہیں اور آج بھی یہ ممالک عالمی سطح پر وہابی دہشت گردوں کی پشتپناہی اور انھیں دہشت گردانہ کارروائیوں کے لئے مالی فنڈز فراہم کررہے ہیں۔

خلیج فارس تعاون کونسل کے سکریٹری عبداللطیف بن راشد الزیانی نے دعوی کیا ہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل نے حزب اللہ لبنان کا نام اپنی تیار کردہ دہشت گردی کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق خلیج فارس تعاون کونسل کے 5 رکن درحقیقت حزب اللہ کی مخالفت کرکے اسرائیل کے ساتھ اپنی محبت اور دوستی کا اظہار کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، قطر امارات اور ترکی دہشت گردوں کی شام اور عراق میں آشکارا حمایت کررہے ہیں اور سعودی عرب شام میں دہشت گردوں کو بچانے کے لئے فوجی حملے کی تیاری بھی کررہا ہے۔