اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی مارچ میں پاکستان کا دورہ کریں گے اس دورے میں ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ کے حوالے سے جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار کو تیز کرنے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی مارچ میں پاکستان کا دورہ کریں گے اس  دورے میں ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ کے حوالے سے جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار کو تیز کرنے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ 2014ءمیں مکمل ہونا تھا لیکن پاکستان پر امریکی دباؤ اور تہران پر پابندیاں عائد ہونے کے بعد اس منصوبے پر کام تاخیر کا شکار ہوگیا تھا۔ حکام کے مطابق اب اس منصوبے کے مکمل ہونے کے امکانات موجود ہیں۔ ایرانی صدر اپنے دورہ پاکستان میں اس منصوبے کی تکمیل کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے ۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان کی جانب سے اس منصوبے کی تکمیل میں تاخیر کی صورت میں پاکستان کو لاکھوں ڈالرز جرمانے کا سامنا کرنا پڑےگا۔ ایرانی صدر اس سفر میں پاکستان کے وزیر اعظم اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات ، علاقائي اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔