اجراء کی تاریخ: 1 مارچ 2016 - 12:20

امریکی محکمہ خارجہ نے ہلیری کلنٹن کی آخری 1700 ای میلز بھی جاری کردی ہیں ۔ امریکی محکمہ خارجہ نے یہ تمام ای میلز عدالتی حکم کے بعد جاری کی ہیں ۔

مہرخبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے ہلیری کلنٹن کی آخری 1700 ای میلز بھی جاری کردی ہیں ۔ امریکی محکمہ خارجہ نے یہ تمام ای میلز عدالتی حکم کے بعد جاری کی ہیں ۔  ان میں انتہائی خفیہ نوعیت کی ای میلز بھی شامل ہیں ، ایک ایسی ہی ای میل ہلیری نے 7 جون 2012 ءکو اپنے قریبی معاون جیک سلیون کے نام لکھی تھی ۔