اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے یمن کے دارالحکومت صنعا کے بازار پر سعودی رعرب کے ہوائی حملوں کو انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی قراردیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

 

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے یمن کے دارالحکومت  صنعا کے بازار پر سعودی عرب کے ہوائی حملوں کو بزدلانہ کارروائی قراردیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے کہاہے کہ گذشتہ 6 ماہ میں سعودی عرب کا یہ ہوائی حملہ بہت سنگین اور مجرمانہ حملہ تھا جس میں یمن کے عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔ بان کی مون نے کہا کہ سعودی عرب اور دیگر ممالک کو یمن جنگ میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کرنی چاہیے۔

بان کی مون نے کہا کہ ایسے حملے انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہیں اور اس سلسلے میں حقیقت یاب  کمیشن تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ صنعا کے بازار پر سعودی ہوائی حملے میں 60 سے زائد افراد شہید اور زخمی ہوگئے تھے۔