مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹو ڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے وزیر اعظم احمد داؤد اوغلو نے شام کے صدر بشار اسد کے مخالف دہشت گردوں کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
داؤد اوغلو نے کہا کہ حلب پر اب بھی دہشت گردوں کا قبضہ ہے اور جب تک روس بشار اسد کی حمایت جاری رکھےگا تب تک ترکی بھی شام میں سرگرم دہشت گردوں کی حمایت جاری رکھےگا۔