مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے دارالحکومت میں صدر سٹی کے علاقہ مریدی بازار میں وہابی دہشت گردوں کے دو خودکش حملوں کے نتیجے میں 28 افراد شہید جب کہ 62 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں بیشتر افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ ادھر دہشت گردوں نے ابو غریب علاقہ پر بھی حملہ کیا جسے سکیورٹی فورسز نے ناکما بنادیا۔ حملے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 28 فروری 2016 - 21:11
عراق کے دارالحکومت میں صدر سٹی کے علاقہ مریدی بازار میں وہابی دہشت گردوں کے دو خودکش حملوں کے نتیجے میں 28 افراد شہید جب کہ 62 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔