شامی فورسز کی لاذقیہ کے اطراف میں وہابی دہشت گردتنظیم النصرہ کے خلاف کارروائی جاری ہے شامی فوج نے اس کارروائی میں اسٹراٹیجک گاؤں الصراف کو وہابی دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فورسز کی لاذقیہ کے اطراف میں وہابی دہشت گردتنظیم النصرہ کے خلاف کارروائی جاری ہے شامی فوج نے اس کارروائی میں اسٹراٹیجک گاؤں الصراف کو وہابی دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق لاذقیہ میں النصرہ دہشت گرد بڑی تعداد میں موجود ہیں جس کی بنا پر جنگ بندی کے دائرے میں نہیں آتا ہے۔ ذرائع کے مطابق وہ علاقے جن پر داعش دہشت گردوں یا النصرہ دہشت گردوں کا قبضہ ہے وہاں جنگ بندی کہ نفاذ نہیں ہے لہذا معاہدے کے مطابق داعش اور النصرہ دہشت گردوں کے خلاف فضائی اور زمینی حملوں کا سلسلہ جاری رہےگا۔