افغانستان میں ایک خاتون نے گھر کی چاردیواری کا تقدس پامال کرنے پر وہابی دہشت گرد تنظیم طالبان کے سینئر کمانڈر کو گولیوں سے بھون ڈالا اور ایک درجن کے قریب طالبان کو زخمی کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پریس ٹی وی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں ایک خاتون نے گھر کی چاردیواری کا تقدس پامال کرنے پر وہابی دہشت گرد تنظیم طالبان کے سینئر کمانڈر کو گولیوں سے بھون ڈالا اور ایک درجن کے قریب طالبان کو زخمی کردیا۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ افغانستان کے صوبے بغلان کے ضلع خواجہ بہاؤالدین میں پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق طالبان کا ایک گروہ اس خاتون کے گھر میں داخل ہو گیا جس پر خاتون نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ بغلان پولیس کے ترجمان جواد بشارت نے بھی واقعہ کی تصدیق کردی ہے۔ بغلان پولیس کے سربراہ جنرل ایواز محمد نذیری کا کہنا تھا کہ ’’خاتون کی فائرنگ سے ایک سینئر طالبان کمانڈر ہلاک اور کئی زخمی بھی ہوئے۔ ان طالبان نے گھر میں گھس کر پختون روایات کی خلاف ورزی کی تھی جس پر خاتون نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔فوری طورپر پولیس کی بھاری نفری اس علاقے میں تعینات کر دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کسی خاتون کے ہاتھوں وہابی طالبان کی ہلاکت کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس طرح کا ایک واقعہ اس سے قبل نومبر 2014ء میں بھی پیش آ چکا ہے جس میں افغانستان کے مغربی صوبے فرح میں ایک ریزا گل نامی خاتون نے دو درجن سے زائد طالبان کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا تھا۔ ان طالبان نے خاتون کے بیٹے کو اس کی آنکھوں کے سامنے گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا جس پر خاتون نے ہتھیار اٹھا لیے۔ خاتون کا بیٹا مقامی پولیس کا انچارج تھا جس کی وجہ سے طالبان نے اسے قتل کردیا۔ خاتون کے ساتھ اس کی بیٹی اور بہو بھی اس لڑائی میں شریک تھیں۔ ان خواتین نے طالبان سے کئی گھنٹے تک جنگ لڑی اور دو درجن سے زائد طالبان کو قتل اور متعدد کو زخمی کر دیا تھا۔ذرائع کے مطابق وہابی دہشت گرد تنظیموں طالبان، القاعدہ، لشکر جھنگوی، سپاہ صحابہ ، داعش، النصرہ، بوکوحرام ، الشباب کو سعودی عرب کے ذریعہ صہیونی مدد بہم پہنچا رہے ہیں تاکہ یہ دہشت گرد گروہ مسلمانوں کو آپس میں الجھا رکھیں اور بیت المقدس اور فلسطین کے اہم مسئلہ کو مسلمانوں کے ھہن سے بالکل پاک کردیں۔

باخبـر اسلامی ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے اسرائیلی کی آشکارا مدد کرتے ہوئے شام جیسے اسلامی ملک کو کمزور اور تباہ کردیا ہے۔ سعودی عرب اسلام کے لباس میں مسلمانوں کے ساتھ آشکارا خیانت کررہا ہے اسرائیل کے ساتھ سعودی عرب کے تعاون کی سب سے بڑی دلیل یہ ہے کہ سعودی عرب نے کبھی بھی  اسراغیل کے خلاف کوئی لفظی اور عملی اقدام انجام نہیں دیا بلکہ آج سعودی عرب کو یمن ، شام اور عراق میں اسرائیل کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔ اور یہودی و سعودی دونوں مسلمانوں کے خلاف کھل کر میدان میں آگئے ہیں۔