مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر حسن روحانی کی دعوت پر سوئیزرلینڈ کے صدر یوہن اشنائڈر آمان ایک اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے ہیں۔
جہاں مہرآباد ایئرپورٹ پر ان کا ایران کے وزیر صنعت و تجارت محمد رضا نعمت زادہ نے استقبال کیا۔ سوئیزرلینڈ کے صدر کا سعد آباد محل میں ایرانی صدر حسن روحانی باقاعدہ استقبال کریں گے۔
اطلاعات کے مطابق سوئیزرلینڈ کے صدر تہران کے دورے کے دوران ایرانی صدر حسن روحانی اور دیگر اعلی ایرانی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات ، علاقائي امور اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سوئیزرلینڈ کے صدر تہران یونیورسٹی کے طلباء کے اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔