اجراء کی تاریخ: 25 فروری 2016 - 15:24

روس کے نائب وزیر خارجہ نے شام کے بارے میں امریکہ کے فوجی آپشنز پر مبنی تازہ ترین بیان کوجنگ بندی کے باہمی اتفاق کے خلاف قراردیتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایٹارٹاس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے نائب وزیر خارجہ  نے شام کے بارے میں امریکہ کے فوجی آپشنز پر مبنی تازہ ترین بیان کوجنگ بندی کے باہمی اتفاق کے خلاف قراردیتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے۔روس کے نائب وزیر خارجہ نے میخائل بوگدانوف نے کہا ہے کہ شام میں امریکہ کے ممکنہ فوجی آپشنز کے بارے میں روس کو کوئی خبر نہیں ہے انھوں نے کہا کہ شام میں فوجی آپشنز کی باتیں درست نہیں ہیں اور شام کے بحران کا حل صرف سیاسی مذاکرات کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔ روس کے نائب وزیر خارجہ نے شام کی سرحد کے قریب ترکی کی فوجی نقل و حرکت پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔