مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے جنگی طیاروں نے عراق کی سرحد کے اندر سنی کردوں کے ٹھکانوں پر مجرمانہ اور وحشیانہ بمباری کی ہے۔اطلاعات کے مطابق ترک لڑاکاطیاروں نے شمالی عراق میں بڑا حملہ کردیا اور ان حملوں میں کردستان ورکرزپارٹی کے لاجسٹکس سنٹرز، اسلحہ ڈپواور پناہ گاہوں کو نشانہ بنایاگیا۔
ذرائع کے مطابق ان حملوں کے لیے ترک طیاروں نے ترک شہردیاربکرکے ایک ایئربیس سے اڑان بھری ۔ عرب ذرائع کے مطابق ترکی اور سعودی عرب اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرکے امریکہ اور اسرائیل کو خوش کررہے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 25 فروری 2016 - 11:57
ترکی کے جنگی طیاروں نے عراق کی سرحد کے اندر سنی کردوں کے ٹھکانوں پر مجرمانہ اور وحشیانہ بمباری کی ہے۔