پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کے جوانوں کو دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کا آخری مرحلہ شروع کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مرحلے میں وہابی دہشت گردوں کے سہولتکاروں کے خلاف کاررواغی کی جائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کے جوانوں کو دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کا آخری مرحلہ شروع کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مرحلے میں وہابی دہشت گردوں کے سہولتکاروں کے خلاف کاررواغی کی جائے گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال کا دورہ کیا اور دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کا جائزہ لیا۔

پاک فوج کے سربراہ نے جوانوں کو آپریشن ضرب عضب کا آخری مرحلہ شروع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی باقیات اور سہولت کاروں کو ہر صورت ختم کیا جائے۔