مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسٹاک ہوم میں قائم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سپری) کے اعداد وشمار کے مطابق سعودی عرب سال 2015ء میں دنیا بھر میں اسلحے کا سب سے بڑا خریدارملک رہا ہے اور اس کے بعد بھارت غیرملکی اسلحے کا دوسرا بڑا خریدار ہے اور پاکستان اسلحہ درآمد کرنے والے ممالک میں دسویں نمبر پرہے ۔سپری کی رپورٹ کے مطابق چین نے گذشتہ پانچ سال کے دوران اسلحے کی برآمدات بڑھا کر دگنا کردی ہیں اور وہ اب دنیا میں اسلحہ برآمد کرنے والا تیسرا بڑا ملک بن چکا ہے۔امریکا اور روس بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔چین دوسرے ممالک کو ہلکے اور بھاری ہتھیار اور اسلحہ برآمد کررہا ہے۔
امریکہ نے 2015ء میں دس ارب اڑتالیس کروڑ چالیس لاکھ ڈالرز مالیت کا اسلحہ برآمد کیا تھا جبکہ روس نے اس ایک سال میں پانچ ارب اڑتالیس کروڑ تیس لاکھ ڈالرز مالیت کا اسلحہ برآمد کیا تھا۔ان دونوں ممالک کی اسلحے کی برآمدات کی شرح نمو بالترتیب 27 فی صد اور 28 فی صد رہی تھی۔ فرانس اور جرمنی اسلحہ برآمد کرنے والے ممالک میں چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔
سپری کی رپورٹ کے مطابق چین اسلحے کا تیسرا بڑا برآمد کنندہ ملک ہونے کے باوجود ابھی تک خود بھی بڑے ٹرانسپورٹ طیارے ،ہیلی کاپٹرز ،طیاروں،بحری جہازوں اور گاڑیوں کے انجن درآمد کرتا ہے۔اس نے روس سے گذشتہ سال کے دوران فضائی دفاعی نظام اور دو درجن لڑاکا جیٹ خرید کرنے کے لیے معاہدوں پر دستخط کیے تھے۔ عرب ھرائع کے مطابق سعودی عرب اسلحہ کی بری مقدار وہابی دہشت گردوں کو شام اور عراق میں فراہم کرتا ہے۔ سعودی عرب کی دہشت گردوں کو بھر پور حمایت حاصل ہے جبکہ سعودی عرب خود بھی یمن میں ہولناک جنگی جرائم کا ارتکاب کررہا ہے یمن میں سعودی عرب نے سیکڑوں بچوں اور عورتوں کو بمباری میں شہید کردیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 24 فروری 2016 - 00:50
سعودی عرب سال 2015ء میں دنیا بھر میں اسلحے کا سب سے بڑا خریدارملک رہا ہے سعودی عرب کا وہابی دہشت گردوں کو ہتھیار فراہم کرنے میں بھی اہم کردار رہا ہے۔