مہر خبررساں ایجنسی نے النرشہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں شام میں روس اور امریکہ کی طرف سے جنگ بندی کے اقدام کی سنیچر سے موافقت کرتے ہوئے کہا ہےکہ اگر فریق مقابل نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تو شامی حکومت اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کرےگی ۔شامی وزارت خارجہ کے اہلکار کے مطابق روس اور امریکہ کے معاہدے کے مطابق داعش اور النصرہ وہابی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری رہےگا اور دوسرے ممالک سے دہشت گردوں کے شام میں داخلے کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
اجراء کی تاریخ: 23 فروری 2016 - 17:39
شام کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں شام میں روس اور امریکہ کی طرف سے جنگ بندی کے اقدام کی سنیچر سے موافقت کرتے ہوئے کہا ہےکہ اگر فریق مقابل نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تو شامی حکومت اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کرےگی ۔