مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائيلی پولیس نے شہر نابلس میں ایک فلسطینی گروہ کو حراست میں لیا ہے جس نے اسرائیلی وزير اعظم نیتن یاہو کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ اس گروہ پراسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے قتل کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس گروپ کی شناخت احمد عزام گروپ کے نام سے کی گئی ہے جس کا تعلق حماس سے ہے جو یاہو پرقاتلانہ حملوں کیلیے فدائی حملوں کی تیاری کرر رہا تھا۔حماس کے سیل میں شامل 6 افراد کیخلاف فوجی عدالت میں فرد جرم پیش کردی گئی۔ گروپ کے سربراہ 25 سالہ احمد عزا م کا تعلق نابلس میں یاسوف قصبے سے ہے۔
اجراء کی تاریخ: 23 فروری 2016 - 11:55
اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائيلی پولیس نے شہر نابلس میں ایک فلسطینی گروہ کو حراست میں لیا ہے جس نے اسرائیلی وزير اعظم نیتن یاہو کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔