پاکستان کے ادارے سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے کمانڈر رضوان عرف آصف چھوٹو کو گرفتار کرلیا ہے۔ آصف چھوٹو کراچی اور اسلام آباد میں امام بارگاہوں پر حملوں میں ملوث تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے ادارے سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم  لشکر جھنگوی کے کمانڈر رضوان عرف آصف چھوٹو کو گرفتار کرلیا ہے۔ آصف چھوٹو کراچی اور اسلام آباد میں امام بارگاہوں پر حملوں میں ملوث تھا۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق آصف چھوٹو کو کوئٹہ جاتے ہوئے ڈی جی خان سے گرفتار کیا گیا۔ اڈیالہ جیل سے ضمانت پر رہائی کے بعد آصف چھوٹو نےدوسری وہابی دہشت گرد اور  کالعدم تنظیم تحریک طالبان میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔
ذرائع کے مطابق آصف چھوٹو کے سر پر 25 لاکھ روپے انعام مقرر تھا۔ انعام کی رقم آصف چھوٹو کی پہلی بار گرفتاری پر دے دی گئی تھی۔  پاکستانی ذرائع کے مطابق پاکستانی عدالتوں کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے وہابی دہشت گرد چھوٹ جاتے ہیں اورپاکستانی عدالتوں نے آج تک کسی اہم دہشت گرد کو موت کی سزا نہیں سنائی جبکہ دہشت گرد سیگڑوں پاکستانی فوجیوں اور عام شہریوں کے قتل میں ملوث ہیں۔