مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سروپ نے پاکستان کی جانب سے افضل گورو کے متعلق بیان کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ ہے پاکستان کو اپنے معاملات کی فکر کرنی چاہیے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے کہاکہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے، پاکستان ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہے، پاکستان کوبھارت کےخلاف انگلی اٹھانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔ ترجمان کا کہنا تھا کشمیر بھارت کا تھا اور رہے گا، کسی کو بھی اس کی طرف آنکھ اٹھانے کی بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اجراء کی تاریخ: 21 فروری 2016 - 11:08
بھارت نے پاکستان کی جانب سے افضل گورو کے متعلق بیان کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ ہے پاکستان کو اپنے معاملات کی فکر کرنی چاہیے۔