مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کی ایک عدالت نے قتل کے الزام میں چار سالہ بچے احمد منصور کریمی کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔مصری بچے پرایک سال کی عمر میں قتل، آٹھ اقدام قتل ، فوجیوں اور پولیس افسروں کو دھمکانے کے الزامات ہیں۔ 2014 میں انہی مبینہ جرائم پر مغربی قاہرہ کی ایک عدالت نے احمد کے علاوہ 115 دوسرے مدعا علیہان کو بھی عمر قید سنائی ہے۔ستمبر، 2012 میں پیدا ہونے والے احمد کے وکیل صفائی فیصل السید نے یروشلم پوسٹ کو بتایا کہ بچے کا نام غلطی سے ملزمان کی فہرست میں شامل ہوا اور عدالت نے احمد کا برتھ سرٹیفکیٹ بھی جج کو نہیں دیا۔انہوں نے بتایا کہ ریاستی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے احمد کا نام ملزمان کی فہرست میں شامل کیے جانے پر انہیں برتھ سرٹیفکیٹ کو فراہم کیا گیا تھا، لیکن اس وقت تک مقدمہ فوجی عدالت منتقل ہو چکا تھا اور عدالت نے احمد کی غیر موجودگی میں اسے سزا سنائی۔" اس سے ثابت ہوتا ہے کہ جج نے مقدمہ پڑھا ہی نہیں"۔ ایک اور وکیل نے کہا " اس سے ثابت ہوتا ہے کہ مصر میں انصاف نہیں ملتا"۔
اجراء کی تاریخ: 20 فروری 2016 - 21:23
مصر کی ایک عدالت نے قتل کے الزام میں چار سالہ بچے احمد منصور کریمی کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔