مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ نے سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کی 500 سے زائد نئی ای میلز جاری کر دی ہیں۔64 ای میلز میں خفیہ معلومات موجود ہیں۔جبکہ پاکستان کے سانحہ گیاری سیکٹر پر امریکی رابطوں کا بھی ذکر ہے ۔
سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کی ذاتی ای میل سرور سے بھیجی گئی ای میلز منظر عام پر لانے کا سلسلہ جاری ہے، امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے ہلیری کلنٹن نے مزید پانچ سو سے زائد ای میلز جاری کردی گئی ہیں ۔
ان میں پاکستان سے متعلق ای میلز بھی شامل ہیں جن میں سانحہ گیاری سیکٹر سے متعلق امریکی رابطوں کا بھی ذکرہے۔6اپریل 2012کو پیش آئے سانحہ گیاری سیکٹر میں 12 ہزار فٹ کی بلندی پر پاکستانی فوج کے ہیڈ کوارٹرپر برفانی تودہ گر گیا تھا ،حادثے میں 100 سے زائد فوجی 60 فٹ سے زائد برف میں دب کر شہید ہو گئے تھے۔
ہلیری کلنٹن کی نئی ای میلز میں سے 64 میں خفیہ معلومات بھی موجود ہیں،محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق ای میلز بھیجنے کے وقت انھیں خفیہ قرار نہیں دیا گیا تھا، جاری کی گئی 562ای میلز ایک ہزار ایک سو 16 صفحات پر مشتمل ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 20 فروری 2016 - 13:32
امریکی وزارت خارجہ نے سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کی 500 سے زائد نئی ای میلز جاری کر دی ہیں۔64 ای میلز میں خفیہ معلومات موجود ہیں ۔