فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے ترکی کی طرف سے شام میں فوجی مداخلت پر ترکی اور روس کے درمیان جنگ کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے ترکی کی طرف سے شام میں  فوجی مداخلت پر ترکی اور روس کے درمیان جنگ کے بارے میں خبردار کیا ہے۔فرانسوا اولاند نے شام کے بارے میں مذاکرات کے سلسلے میں روس پر دباؤ ڈالنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ فرانسوا اولاند نے امریکہ کے مؤقف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی کہتے ہیں کہ  ماضی کی طرح ان کی دنیا میں ہرجگہ موجودگی لازم نہیں ہے جب فرانس نے 2013 میں شام پر حملے کا منصوبہ بنایا تو اس وقت امریکہ نے فرانس کی حمایت نہیں کی تھی۔