مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ہونے والے بم دھماکوں کی ذمہ داری آزاد شاہین کرد گروہ نے قبول کرلی ہےان دھماکوں میں 28 ترک فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ اس گروہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ رجب طیب اردوغان کی حکومت کی طرف سے کردوں کی نسل کشی کے جواب میں یہ حملے کئے گئے ہیں ۔ اس گروہ کا کہنا ہے کہ اس کا پ ک ک سے کوئی تعلق نہیں لیکن بعض ذرائع ابلاغ اس گروہ کو پ ک ک کے ساتھ منسلک کررہے ہیں۔ اس گروہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ کردوں کے خلاف ترک حکومت کی معاندانہ پالیسی کا جواب دیں گے اور اس قسم کے حملوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ واضح رہے کہ بدھ کی شام ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ہونے والے بم دھماکوں میں 28 ترک فوجی ہلاک ہوگئے یہ دھماکے فوجی بیرکوں اور ترکی کی پارلیمنٹ کے قریب ہوئے تھے۔
اجراء کی تاریخ: 20 فروری 2016 - 07:14
ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ہونے والے بم دھماکوں کی ذمہ داری آزاد شاہین کرد گروہ نے قبول کرلی ہےان دھماکوں میں 28 ترک فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔